PTASAPTASA
Slide 1 Slide 1
Slide 2 Slide 2
Slide 3 Slide 3
Slide 4 Slide 4
Slide 5 Slide 5
<
>

PBTE DAE CIVIL-124 Civil Engineering Surveying - I | Chapter 3 : Levelling | Short Questions

CIVIL 124

Civil Engineering Surveying - I

Chapter 3 : Levelling

DAE Civil Technology | First Year

New Syllabus: 2024-2025

Short Questions


PBTE DAE CIVIL-124 Civil Engineering Surveying - I | Chapter 3 : Levelling | Short Questions


A branch of survey in which depths and heights of different points are found is called levelling. A surface as a reference is used to find the depth or height of a place. It is known as datum. سروے کی ایسی شاخ جس میں مختلف نقاط کی آپس میں بلندیاں یا گہرائیاں معلوم کی جائیں لیولنگ کہلاتی ہے۔ کسی بھی مقام کی بلندی یا پستی معلوم کرنے کیلئے ایک حوالہ کے طور پر سطح استعمال کی جاتی ہے جسے ڈیٹم کہا جاتا ہے۔
There are different purposes of levelling. Main proposes are as under:- لیولنگ مندرجہ ذیل مقاصد کیلئے کی جاتی ہے۔
1. To know the heights and depths of different points. مختلف نقاط کے نشیب و فراز معلوم کرنا
2. To establish new bench mak and to check old bench marks. نئے بینج مارک مقرر کرنا اور پرانے بینچ مارک کو چیک کرنا۔
3. To know the quantity of earth work. مٹی کی بھرائی یا کٹائی کی مقدار معلوم کرنا
4. To know the quantity of water in lake etc. جھیل وغیرہ میں پانی کی مقدار معلوم کرنا
5. To know the characteristics of earth. زمین کے خدوخال معلوم کرنا
The basic principle of leveling is to find an unknown R-L of a point with respect to a known R-L, i.e. benchmark. لیولنگ کا بنیادی اصول کسی معلوم شدہ آر-ایل والے نقطہ یعنی بینچ مارک کے حوالہ سے کسی نقطہ کے نا معلوم آر-ایل معلوم کرنا۔
It is such a mark, whose level is already known. It is used as a reference during levelling. Reduced levels of other places (R.L) are found with the reference of it's level (R.L). بینچ مارک ایک ایسا نشان ہوتا ہے جس کا لیول معلوم شدہ ہوتا ہے۔ لیولنگ کا کام کرتے ہوئے اس کو حوالہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے لیول (آر-ایل) کی مدد سے دیگر مقامات کے لیول (آر-ایل) معلوم کیے جاتے ہیں۔
There are four types of bench mark. بینچ مارک کی مندرجہ ذیل چار اقسام ہیں۔
1. G.T.S Bench Mark جی-ٹی-ایس بینچ مارک
2. Permanent Bench Mark مستقل بینچ مارک
3. Temporary Bench Mark عارضی بینچ مارک
4. Arbitrary Bench Mark فرضی بینچ مارک
G.T.S stands for "Great Trigonometrical Survey". This type of bench mark is used for levelling large distances. یہ (گریٹ ٹریگنومیٹریکل سروے) کا مخفف ہے۔ اس مارک کو بڑے بڑے فاصلوں پر لگایا جاتا ہے۔ یہ کام سروے ڈیپارٹمنٹ مثلاً سروے آف پاکستان کرتا ہے۔
G.T.S stands for "Great Trigonometrical Survey". This type of bench mark is used for levelling large distances. یہ (گریٹ ٹریگنومیٹریکل سروے) کا مخفف ہے۔ اس مارک کو بڑے بڑے فاصلوں پر لگایا جاتا ہے۔ یہ کام سروے ڈیپارٹمنٹ مثلاً سروے آف پاکستان کرتا ہے۔
These marks are made at large distances. Government departments like P.W.D and Irrigation Departments etc take more marks with the help of G.T.S bench marks. These are known as Permanent Bench Marks. انجینئرنگ کے مختلف محکمہ جات جیسا کہ پی-ڈبلیو-ڈی اور ارریگیشن ڈیپارٹمنٹ وغیرہ اپنی ضرورت کے مطابق جی-ٹی-ایس بینچ مارک کی مدد سے مزید مستقل نشانات لگا لیتے ہیں جن کو مستقل بینچ مارک کہا جاتا ہے۔
In un-important surveying works, a supposed level is taken on a visible place instead of reference level of any bench mark. Such a mark is known as arbitrary bench mark. Any level may be taken arbitrarily. غیر اہم کاموں کیلئے سروے کرتے ہوئے کسی بینچ مارک کے حوالے سے لیول استعمال کرنے کی بجائے علاقہ میں ہی کسی واضح مقام پر کوئی فرضی لیول تصور کر لیا جاتا ہے۔ ایسے نشان کو فرضی بینچ مارک کہا جاتا ہے اس کا کوئی بھی لیول (آر-ایل) فرض کیا جا سکتا ہے۔
The line which is present in the level surface is known as level line. It is perpendicular on every point of plumb line. لیول لائن لیول سطح پر واقع ہوتی ہے اور عمودی لائن پر عمود ہوتی ہے یعنی شاقول پر عموداً ہوتی ہے۔
A circular surface whose every point is at equal distance from centre of the earth is known as level surface. ایسی گولائی دار سطح جس کا ہر نقطہ زمین کے مرکز سے یکساں فاصلے پر واقع ہو، لیول سطح کہلاتی ہے۔
A staff point where the place of instrument is changed during levelling is known as change point (C.P). Readings of back sight and fore sight are taken on this point. یہ پوائنٹ انسٹرومنٹ کے شفٹ ہونے پر وجود میں آتا ہے۔ اس نقط پر فور سائٹ اور بیک سائٹ دونوں ریڈنگز پڑھی جاتی ہیں۔ اس نقطہ پر فور سائٹ پہلے والی سیٹنگ کی مدد سے لی جاتی ہے اور بیک سائٹ کے تبدیل ہونے والی سیٹنگ کے بعد سے لی جاتی ہے۔
Selected line used for reference is known as datum line. Heights and depths of different points are found with it's reference. In Pakistan average sea level in Karachi is used as a datum line. حوالہ کیلئے منتخب کی گئی لائن ڈیٹم لائن کہلاتی ہے۔ اس کے حوالہ سے مختلف نقط کی اونچائی یا گہرائی معلوم کی جاتی ہے۔ پاکستان میں ڈیٹم کے طور پر کراچی کے مقام پر اوسط سطح سمندر کو ڈیٹم لائن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
A surface that is parallel to the earth's sphere is called a level surface, while a surface that forms a tangent with a surface is called a horizontal surface. ایسی سطح جو کہ زمین کی گولائی کے متوازی ہو لیول سرفیس جبکہ ایسی سطح جو کہ لیول سطح کے ساتھ مماس بناتی ہے اس کو افقی سرفیس کہتے ہیں۔
Temporary adjustment of level means to prepare it for taking reading. There are some processes invole to set the level. These processes are as under.
i. Centering
ii. Levelling
iii. Focussing
ریڈنگ پڑھنے سے پہلے آلہ لیول کی جو ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہے۔ اسے عارضی ترتیب کہا جاتا ہے۔ لیول کی عارضی ترتیب سے مراد لیول کو ریڈنگ پڑھنے کیلئے تیار کرنا ہے۔ جس میں لیولنگ اور فوکسنگ شامل ہے۔
Tow legs of tripod are fixed in ground station while moving the third one the bubble of spirit level is brought to the centre. In this condition centre of level and ground station should be vertically aligned. Tf they are in this condition then levelling is complete. Centering is checked by plumb-bob. ٹرائی پاڈ کی دو ٹانگوں کو زمین میں دھنسایا جاتا ہے۔ اور تیسری ٹانگ کو دائیں بائیں حرکت دے کے سپرٹ لیول کے بلبلہ کو مرکز میں لایا جاتا ہے۔ اس حالت میں آلہ لیول کا مرکز او زمینی اسٹیشن ایک دوسرے کے اوپر ہونے چاہیں۔ اگر یہ ایک دوسرے کے اوپر ہیں تو سنٹرنگ مکمل ہے۔سنٹرنگ شاقول کی مدد سے چیک کی جاتی ہے۔
Take the telescope of the level parallel to two foot screws, brin the bubble in the centre of the bubble tube while moving both screw inside or outside. Then rotate the telescope to place it on top of third foot screw, and rotate this alone foot screw to bring the bubble exactly in the centre. ٹیلی سکوپ کو دو فٹ سکریو کے متوازی لا کر ان دونوں فٹ سکریو کو اندر کی طرف یا باہر کی طرفگ حرکت دیتے ہوئے ببل ٹیوب کے بلبلہ کو مرکز میں لایا جاتا ہے۔ اس کے بعد ٹیلی سکوپ کو گھما کر تیسرے فٹ سکریو کے اوپر لایا جاتا ہے اور اس اکیلے فٹ سکریو کو گھما کر ببل کو بالکل درمیان میں لایا جاتا ہے۔
1. Dumpy Level ڈمپی لیول
2. Tilting Level ٹلٹنگ لیول
3. Automatic Level آٹو میٹک لیول
4. Cook's Level ککس لیول
5. Cushing Level کشنگ لیول
6. Wye Level وائی لیول
1. Levellng Head لیولنگ ہیڈ
2. Telescope ٹیلی سکوپ
3. Bubble Tube ببل ٹیوب
4. Foot Screws فٹ سکریو
5. Object Glass آبجیکٹ گلاس
6. Eye Piece آئی پیس
7. Clamp Screw کلیمپ سکریو
8. Tangent Screw ٹینجنٹ سکریو
A small sized lens is fixed at the end of the telescope, is known as eye piece. ٹیلی سکوپ کے کنارے پر چھوٹے سائز کا شیشہ لگا ہوتا ہے جس کو آئی پیس کہا جاتا ہے۔
This is a large sized lens fixed at one end of the telescope. Its outer surface is convex while inner surface is concave. Whereas the bubble glass tube on the level telescope is called bubble tube. آبجیکٹ گلاس ٹیلی سکوپ کے کنارے پر لگا ہوا بڑے سائز کا شیشہ ہوتا ہے جو کہ بیرونی طرف محدب اور اندرونی طرف مقعر ہوتا ہے۔ جبکہ آلہ لیول کی ٹیلی سکوپ پر لگی بلبلے والی شیشے کی نالی ببل ٹیوب کہا جاتا ہے۔
The level staff is an instrument to determine the height and depth of different points on the surface of the earth, on which the marks of meters and meter parts or feet and feet parts are marked. Readings are read from the level to the leveling staff by placing the leveling staff at the station where the R-L is to be found. لیول سٹاف زمین کی سطح پر مخلف نقاط کی آپس میں اونچائی اور گہرائی معلوم کرنے کیلئے ایسا آلہ ہے جس پر میٹروں اور میٹر کے حصوں یا پھر فٹوں اور فٹوں کے حصوں کے نشانات لگے ہوتے ہں۔ جس اسٹیشن کا آر-ایل معلوم کرنا ہو وہاں پر لیولنگ سٹاف رکھ کر لیول سے لیولنگ سٹاف پر ریڈنگ پڑھی جاتی ہے۔
This staff consists of three parts. Its total length is 14 feet or 4 meters. It has feet on one side and meter marks on the other side. یہ سٹاف تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کی کل لمبائی 14 فٹ یا 4 میٹر ہوتی ہے۔ اس کی ایک سائیڈ پر فٹوں اور دوسری سائیڈ پر میٹروں کے نشانات ہوتے ہیں۔
This level is build in such a way that its telescope along with bubble tube can tilt slightly in vertical plane. So it is given name tilting level. ٹلٹنگ لیول : اس قسم کے لیول کی ٹیلی سکوپ بمعہ ببل ٹیوب کو عمودی پلین میں معمولی سا جھکایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اس لیول کو ٹلٹنگ لیول کہا جاتا ہے۔ اس کو ماڈرن لیول بھی کہا جاتا ہے۔
It is such a level, that is leveled approximately. It can level completely automatically within half second. Because of the automatic system in it, it is called automatic level. آٹو سیٹ لیول : اس لیول کو سیٹ کرنے کے بعد اس کا لیول آدھے سیکنڈ کے بعد آٹو میٹک سیٹ ہوتا ہے۔ اس میں آٹو میٹک سسٹم کی وجہ سے اس کو آٹو میٹک لیول کہا جاتا ہے۔
This screw is fitted on the instrument level telescope, which is rotated to move the telescope slowly in a horizontal position. Which makes the leveling staff more clearly visible. یہ سکریو آلہ لیول کی دور بین کے ساتھ لگا ہوتا ہے جس کو گھمانے سے دور بین کو افقی حالت میں آہستہ آہستہ حرکت دی جاتی ہے۔ جس سے لیولنگ سٹاف کو زیادہ صاف طریقے سے دیکھایا جاتا ہے۔
A line which makes tangent at the centre point of bubble tube is known as axis of bubble tube. ببل ٹیوب کے درمیانی نقطہ کے ساتھ مماس بناتے ہوئے گزرنے والی لائن کو ایکسز آف ببل ٹیوب کہا جاتا ہے۔
Self Reading Staff: Alevel man take the reading on this staff. He is more experienced person. Normally this type of staff is used in the field. This staff can take a reading up to the distance of 100m (300 feet). سادہ سٹاف : اس ساف پر ریڈنگ آلہ لیول پر کام کرنے والا شخص پڑھتا ہے جو کہ زیادہ ماہر ہوتا ہے۔ فیلڈ میں زیادہ تر اسی قسم کا سٹاف استعمال ہوتا ہے۔ اس سٹاف کی مدد سے 100 میٹر (300 فٹ) کے فاصلہ تک ریڈنگ پڑھی جاسکتی ہے۔
Target Staff: A person holding staff can take the reading of staff. Distance more than 100 meters (300 feet) can be measured with staff. This staff is made by attaching a target on any type of staff. Target a mark, which can move with the length of staff. ٹارگٹ سٹاف : اس قسم کے سٹاف کی ریڈنگ سٹاف پکڑنے والا شخص پڑھتا ہے اس قم کے سٹاف کے 100 میٹر (300 فٹ) سے زیادہ فاصلے تک بھی ریڈنگ پڑھی جا سکتی ہے۔ کسی بھی سٹاف کے ساتھ ٹارگٹ لگا کر اس قسم کا سٹاف بنایا جا سکتا ہے۔ یہ ٹارگٹ ایک نشان ہوتا ہے جو سٹاف کی لمبائی کے ساتھ حرکت کرسکتا ہے۔
i. Centering سنٹرنگ
ii. Levelling لیولنگ
iii. Focussing فوکسنگ
This refers to fixing distortions created between the basic lines of the device level. The level is arranged only once. The basic lines refer to the main line of the device's telescope, the vertical line and the bubble line, etc. اس سے مراد آلہ لیول کی بنیادی لائنوں کے درمیان پیدا شدہ بگاڑ کو ٹھیک کرنا ہے۔ لیول کی مستقل ترتیب ایک ہی مرتبہ ہوتی ہے۔ بنیادی لائنوں سے مراد آلہ کی دوربین کی مرکزی لائن، عمودی لائن اور ببل لائن وغیرہ ہے۔
i. Axis of telescope ایکسز آف ٹیلی سکوپ
ii. Axis of bubble tube ایکسز آف ببل ٹیوب
iii. Line of collimation لائن آف کالیمیشن
iv. Vertical axis of level عمودی ایکسز کا لیول
The point whose height or depth is to be found, is called station. Staff is placed on this point. لیولنگ کے کام میں جس نقطہ کی اونچائی یا گہرائی معلوم کرنا ہو اسٹیشن پوائنٹ کہلاتا ہے۔ اس نقطہ پر سٹاف رکھا جاتا ہے۔
Level Instrument, Object glass and eye piece are brought in proper position. This process is called focussng. آلہ لیول کے آئی پیس اور آبجیکٹ گلاس کو درست حالت میں لایا جاتا ہے۔ اس عمل کو فوکسنگ کہا جاتا ہے۔
Level Instrument, If their position is not correct then cross hairs will not clearly appear and image of the staff will also move while moving eye during sighting through the telescope. This action is known as parallax. آلہ لیول کی اگر فوکسنگ درست نہ ہو تو ٹیلی سکوپ میں سے دیکھتے ہوئے اگر آنکھ کو حرکت دی جائے تو سٹآف بھی حرکت کرنے لگتا ہے۔ اس مظہر کو پیرالکس کہا جاتا ہے۔
This type of level telescope can be lowered or up depending on the horizontal axes in the vertical plane. Due to this tilt, the line of sight does not remain on the vertical axis, for which the level is leveled after each reading. Grades can also be applied with the help of this level. اس قسم کے لیول کی ٹیلی سکوپ کو عمودی پلین میں افقی ایکسز کے لحاظ سے نیچے یا اوپر کیا جا سکتا ہے۔ اس جھکاؤ کی وجہ سے لائن آف سائٹ عمودی محور پر عموداً نہیں رہتی جس کیلئے لیول کو ہر ریڈنگ کے بعد لیول کیا جاتا ہے۔ اس لیول کی مدد سے گریڈ بھی لگائے جا سکتے ہیں۔
It issuch a level, that is leveled approximately. It can level completely automatically within half second. A bubble tube is not attached with its telescope. آٹو میٹک لیول : یہ ایک ایسا آلہ ہے جس کو اندازاً لیول کیا جاتا ہے۔ باقی خود بخود آدھے سیکنڈ کے اندر اندر لیول ہو جاتا ہے۔ اس کی ٹیلی سکوپ کیساتھ ببل ٹیوب نہیں لگائی جاتی۔
It is a modern level. It works with laser technology. In a laser level a laser beam is omitted that is reflected by means of a mirror in alaround the instrument. This laser beam works as line of sight of a optical level. لیزر لیول : لیزر لیول ایک جدید لیول ہے۔ جس میں لیزر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس لیول کو استعمال کرتے ہوئے اس میں سے لیزر شعاعوں کا بیم خارج ہوتا ہے جس کو منعکس کرنے والے شیشے کی مدد سے آلہ کی اطراف میں ہر طرف منعکس کر دیا جاتا ہے۔ یہ لیزر بیم آپٹیکل لیول میں لائن آف کالیمیشن کی طرح کام سرانجام دیتا ہے۔
Laser level is used to check the level of the ground, the level of the alignment floors of the walls and the height of the doors and windows. لیزر لیول زمین کا لیول چیک کرنے، دیواروں کی الائنمنٹ فرشوں کا لیول اور دروازوں اور کھڑکیوں کی اونچائی معلوم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
It is like a round glass plate in a telescope on which different crosshairs fit in different styles. This is a type of screen that is visible from the eyepiece. The crosshairs on it look bigger and clearer than the eyepiece. یہ ٹیلی سکوپ میں گول شیشے کی پلیٹ کی طرح ہوتا ہے جس پر مختلف کراس ہئیرز مختلف طرز میں فٹ ہوتے ہیں۔ یہ ایک قسم کی سکرین ہے جو آئی پیس سے نظر آتی ہے۔ اس پر کراس ہئیرز آئی پیس سے بڑے اور واضح نظر آتے ہیں۔
If the instrument level tube is broken, then the work can be continued by equalizing the distance from the Back sight and the fore sight instrument level to continue the leveling work. اگر آلہ لیول کی لیول ٹیوب ٹوٹ جائے تو لیولنگ کا کام جاری رکھنے کیلئے بیک سائٹ اور فور سائٹ کا آلہ لیول سے فاصلہ برابر لیتے ہوئے کام جاری رکھا جا سکتا ہے۔
The readings taken above the average level of sea level are called positive and the RL taken below it is called negative RL. سطح سمندر کے اوسط لیول سے اوپر لی جانے والی ریڈنگ مثبت اور اس سے نیچے لی جانے والے آر ایل کومنفی آر ایل کہا جاتا ہے۔
If the instrument level tube is broken, then the work can be continued by equalizing the distance from the Back sight and the fore sight instrument level to continue the leveling work. اگر آلہ لیول کی لیول ٹیوب ٹوٹ جائے تو لیولنگ کا کام جاری رکھنے کیلئے بیک سائٹ اور فور سائٹ کا آلہ لیول سے فاصلہ برابر لیتے ہوئے کام جاری رکھا جا سکتا ہے۔
After completing the fieldwork of the levelling work, the levels of the selected points are determined by reference to the level of the benchmark. Which is called Reduction of Level. لیولنگ کام کا فیلڈ ورک مکمل کرنے کے بعد منتخب کردہ نقاط کے لیول بینچ مارک کے لیول کے حوالہ سے معلوم کیے جاتے ہیں۔ جس کو لیول اخذ کرنا کہا جاتا ہے۔
i. Rise and Fall method رائز اور فال (بلندی اور پستی) کا طریقہ
ii. Line of Collimation (Height of Instrument) method ہایٹ آف انسٹرومنٹ (انسٹرومنٹ کی اونچائی) کا طریقہ (لائن آف کالیمیشن میتھڈ)
Reduced Level: R.L is used as an elevation, which is taken to be +ve if above the datum line and -ve if it is below. It is Rise or Fall than the average sea level of a place. ریڈیوسڈ لیول : آر-ایل کو ایلیویشن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ڈیٹم لائن سے اگر اوپر ہو تو پوزیٹو اور نیچے ہو تو نیگیٹو لیا جاتا ہے۔ یہ کسی مقام کی اوسط سطح سمندر سے بلندی یا پستی ہوتی ہے۔
Reduced Distance: RD is the horizontal distance from a particular point to another point. ریڈیوسڈ ڈسٹنس : آر ڈی کسی مخصوص نقطہ سے کسی دیگر مقام کا افقی فاصلہ ہوتا ہے۔
Level book is such a book which is used to record staff readings. Staf readings are recorded in the left side while references and other arithmetic calculations are written on the right side. لیول بک ایک ایسی کتاب ہے جس پر لیولنگ کے دوران سٹاف ریڈنگز کا اندراج کیا جاتا ہے۔ اس کے بائیں صفحہ پر سٹاف ریڈنگز کا اندراج کیا جاتا ہے جبکہ دائیں صفحہ پر حسابی عمل اور دیگر حوالہ جات درج کے جاتے ہیں۔
Line of Collimation is the line which join the cross hair and center of object glass of a level. This line is also known as offset line. آلہ لیول کے کراس ہیر اور آبجیکٹ گلاس کے مرکز کو ملاتی ہوئی گزرنے والی لائن کو لائن آف کالیمیشن کہا جاتا ہے۔ اس کو لائن آف سائٹ بھی کہا جاتا ہے۔
Axis of telescope is the line which join centres of eye piece and object glass of the level. آلہ لیول کے آئی پیس اور آبجیکٹ گلاس کے مراکز کو ملاتی ہوئی گزرنے والی لائن کو ایکسز آف ٹیلی سکوپ کہا جاتا ہے۔
Back Sight: It is the first reading of staff after setting the instrument. آلہ لیول کو سیٹ کرنے کے بعد سٹاف پر لی جانے والی پہلی ریڈنگ کو بیک سائٹ کہا جاتا ہے۔
Fore Sight: It is the last staff reading taken before shifting the instrument. آلہ کیول کو اٹھانے سے پہلے لی جانے والی آخری سٹاف ریڈنگ کو فور سائٹ کہا جاتا ہے۔
After setting the level, elevation of a line of collimation is known as height of instrument. آلہ لیول کو سیٹ کرنے پر لائن آف کالیمیشن کے لیول کو انسٹرومنٹ کی اونچائی کہا جاتا ہے۔
H.I = R.L + B.S .
Readings in leveling are considered negative when readings are taken with the help of inverted staff. لیولنگ میں ریڈنگ اس وقت منفی تصور کی جاتی ہے جب ریڈنگ الٹے سٹاف کی مدد سے لی جائے۔
There are two methods to check the work in this method of reduction of level. In case of accrate work following differences should be equal. لیول اخذ کرنے کے بعد کام چیک کرنے کی دو صورتیں ہیں۔ کام درست ہونے ک صورت میں مندرجہ ذیل کا فرق آپس میں برابر ہونا چاہیے۔
i. Difference of levels (R.L) of first and last point. پہلے اور آخری مقام کے لیول (آر-ایل) کا فرق
ii. Difference of sum of all Back-sights (B.S) and Fore-sights (F.S) تمام بیک سائٹس اور تمام فور سائٹس کے مجموعہ کا فرق
\(\sum\)BS - \(\sum\)FS = Last R.L- 1st R.L ۔
H.I = R.L of B.M + B.S
H.I = 195.00 + 1.65
H.I = 196.65 m
۔
Of these two points, position B will be higher. ان دونوں نقاط میں سے مقام B بلند ہو گا۔
1. Fly Levelling فلائی لیولنگ
2. Check Levelling چیک لیولنگ
3. Profile Levelling پروفائل لیولنگ
4. Cross Sectioning کراس سیکشننگ
5. Reciprocal Levelling دو طرفہ لیولنگ
6. Precise Levelling پری سائز لیولنگ
7. Barametric Levelling بیرومیٹرک لیولنگ
8. Trigonometrical Levelling مثلثی لیولنگ
Such leveling in which only backsight readings and foresight readings are taken is called fly leveling. Its purpose is to move the benchmark to the starting point of the project. ایسی لیولنگ جس میں صرف بیک سائٹ ریڈنگ اور فور سائٹ ریڈنگ لی جائے فلائی لیولنگ کہلاتی ہے۔ اس کا مقصد بینچ مارک کو پراجیکٹ کے ابتدائی نقطہ پر منتقل کرنا ہوتا ہے۔
In this levelling difference of levels is determined. In this levelling route is not fixed and horizontal distance are not required. Bench marks (B.M) are established by this type of levelling. فلائی لیولنگ سے دو نقاط کے درمیان لیول کا فرق معلوم کیا جاتا ہے۔ اس قسم کی لیولنگ میں نہ تو کوئی مخصوص راستہ متعین ہوتا ہے۔ اور نہ ہی دو ریڈنگز والے نقاط کے درمیان فاصلہ معلوم کیا جاتا ہے۔ اس لیولنگ مین مختلف نقاط کے اوپر سٹاف ریڈنگز لی جاتی ہیں۔ یہ طریقہ عموماً نئے بینچ مارک مقرر کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
When leveling is to be done on the banks of a river, canal or river, the instrument level cannot be set anywhere except the canals, then two-way leveling is done at such a place. In this, two points are selected on both sides. The difference in the level of the points is found by taking the readings by setting the levels alternately on both the points. جب لیولنگ دریا، نہر یا ندی کے کنارے پر کرنی ہو تو آلہ لیول سوائے کناروں کے کہیں سیٹ نہ کیا جا سکتا ہو تو پھر ایسی جگہ پر دو طرفہ لیولنگ کی جاتی ہے۔ اس میں دونوں کناروں پر دو دو نقاط منتخب کئے جاتے ہیں۔ دونوں نقاط پر باری باری لیول سیٹ کر کے ریڈنگز لے کر نقاط کے لیول کا فرق معلوم کر لیا جاتا ہے۔
This leveling method is used when the distance between two points is high and the level between these masks cannot be set. This situation arises at this time. When there is a barrier of a river, drain or lake etc., between the survey line. In this case, two points are set on both sides, by setting the device level alternately on these two points, the difference of the level of the two points is found, which is considered to be the real difference between the two points. لیولنگ کا یہ طریقہ اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب دو نقاط کے درمیان فاصلہ زیادہ ہو اور ان نقاب کے دعرمیان آلی لیول کو سیٹ نہ کیا جا سکتا ہو۔ یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوتی ہے۔ جب سروے لائن کے درمیان کوئی ندی، نالہ یا جھیل وغیرہ کی رکاوٹ حائل ہو۔ اس صورت میں دونوں طرف دو نقاط مقرر کیے جاتے ہیں ان دونوں نقاط پر باری باری آلہ لیول سیٹ کر کے دونوں نقاط کے لیول کا فرق معلوم کیا جاتا ہے جس کو دونونں نقاط کے درمیان حقیقی فرق تصور کیا جاتا ہے۔
In this type of levelling, the work is done with more accuracy and care. This type of levelling is carried out by state survey department as "Survey of Pakistan". لیولنگ کی یہ ایسی قسم ہے جس میں لیولنگ کا کام انتہائی درستگی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ یہ لیولنگ ملکی سطح کا سروے کا محکمہ جیسا کہ سروے آف پاکستان کرتا ہے۔
Reciprocal leveling is carried out to do leveling work across the river. دریا کے آر پار لیولنگ کا کام کرنے کیلئے ریسی پروکل (دوطرفہ) لیولنگ کی جاتی ہے۔
The section that is created towards the length of a project is called a longitudinal sectioning. کسی پراجیکٹ کی لمبائی کے رخ جو سیکشن بنایا جاتا ہے اسے لانگی چیوڈنل سیکشن کہا جاتا ہے۔
This type of leveling is also called long sectioning. In this type of leveling, levels are determined at the center line of the road, the center line of the railway line, or the specific distances of a pipeline, in addition to the points set at these specific distances, the levels are also determined at the point of turn of the center line or at the points of unusual change. لیولنگ کی اس قسم کو لانگ سیکشننگ بھی کہا جاتا ہے۔ اس قسم کی لیولنگ میں سڑک کی سنٹر لائن، ریلوے لائن کی سنٹر لائن یا کسی پائپ لائن کے مخصوص فاصلوں پر مقرر کیے جاتے ہیں ان مخصوص فاصلوں پر مقرر کردہ نقاط کے علاوہ سنٹر لائن کے موڑ کے نقطہ پر یا غیر معمولی تبدیلی والے نقاط پر بھی لیول معلوم کیے جاتے ہیں۔
1. Ascending or descending a hill پہاڑی پر چڑھائی یا اترائی
2. Levelling accross a hill or valley پہاڑی کی چوٹی یا وادی کے پار لیولنگ
3. Staff Station too near the level سٹاف کا آلہ لیول کے بہت قریب ہونا
4. Staff to be high or low from line of collimation سٹاف ک لائن آف کالیمیشن سے نیچا یا اونچا ہونا
5. Staff Station to be above the line of collimation سٹاف اسٹیشن کا لائن آف کالیمیشن سے بلند ہونا
6. Across a lake or pond جھیل یا تالاب کے پار لیولنگ
7. Levelling Accoss the river دریا کے پار لیولنگ کرنا
8. Levelling Accross the wall دریا کی رکاوٹ
The 15 cm level refers to the vertical height of 15 cm from the surface of the datum. ۔15 سینٹی میٹر لیول سے مراد ڈیٹم کی سطح سے عمودی اونچائی 15 سینٹی میٹر ہے۔
Due to the effect of refraction of light, the line-of-sight bends, due to which the staff reading appears to be lower than the original reading. In order to get accurate readings, the error caused by collected in the staff reading. This is called a positive error. روشنی کے انعطاف کی وجہ سے لائن آف سائیٹ جھک جاتی ہے جس کی وجہ سے سٹاف ریڈنگ اصل ریڈنگ سے کم دکھائی دیتی ہے۔ درست ریڈنگ حاصل کرنے کیلئے انعطاف کی وجہ سے ہونے والی غلطی، سٹاف ریڈنگ میں جمع کر لی جاتی ہے۔ اس کو مثبت غلطی کہا جاتا ہے۔
Er = 0.0115 D\(^2\) ..... (meter)
Er = 0.097 D\(^2\) ..... (mile)
.
1. Refraction of light روشنی کا انعطاف
2. Curvature of the earth زمین کی گولائی
3. High winds, Shining Sun and Weather تیز ہوا، دھوپ اور موسم
1. In order to keep the staff in a vertical position, his foot should be held in the claws of both feet and held in the palms of both hands from above. سٹاف کو عمودی حالت میں رکھنے کیلئے اس کے پیندے کو دونوں پاؤں کے پنجوں میں پکڑ کر اوپر سے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں میں پکڑنا چاہیے۔
2. If there is a spirit level on the back of the leveling staff, then its bubble should be brought in the middle. اگر لیولنگ سٹاف کی پشت پر سپرٹ لیول لگا ہوا ہو تو اس کے بلبلہ کو درمیان میں لانا چاہیے۔
3. Different parts of staff should be fully opened. سٹاف کے مختلف حصوں کو مکمل کھولنا چاہیے۔
4. There should be no more markings on the side of the staff. سٹاف کے شانات والی طرف مزید کوئی نشان نہیں لگانا چاہیے۔
5. Staff should be protected from water and shining sun. سٹاف کو پانی اور تیز دھوپ سے بچانا چاہیے۔
6. If the staff gets wet, it should be dried immediately. اگر سٹاف بھیگ جائے تو اسے فوراً خشک کرنا چاہیے۔

10/11/2024  Completed...

NOTE
If you find any mistake in them, do tell in the comment, so that it can be corrected.

If you face any issues feel free to contact me on WhatsApp
03129671316, 03085507292

If you want more improvement
Share feedback in the comment

INSTRUCTOR
MUHAMMAD BIN JAMEEL
BSC ENGG. CIVIL
 

Post a Comment

Previous Post Next Post