ADVANCED CONSTRUCTION TECHNIQUES
(CIVIL - 223)
Chapter No 1
Components of a building and building specification
Short Questions
بلڈنگ کے سب سٹرکچر کی تعریف کریں۔
یہ عمارت کا نچلہ حصہ ہوتا ہے۔ اس میں عمارت کی بنیاد اور پلنتھ کا حصہ شامل ہوتا ہے۔
This is the lower part of the building. This includes the foundation of the building and part of the plinth.بلڈنگ کے سپر سٹرکچر کی تعریف کریں۔
عمارت کا وہ حصہ جو کہ پلنتھ لیول سے اوپر ہوتا ہے سپر سٹرکچر کہلاتا ہے۔ اس میں دیواریں یا کالم بنائے جاتے ہیں اور ضرورت کے مطابق دیگر حصے بنائے جاتے ہیں۔
The part of the building that is above the plant level is called the superstructure. Walls or columns are made in it and other parts are made as required.بلڈنگ کے سپر سٹرکچر کے چار حصوں کے نام لکھیں۔
دیواریں (i)
فرش (ii)
دروازے (iii)
پیراپٹ (iv)
ii) Floors
iii) Doors
iv) Parapet
عمارت کی چھ اقسام کے نام لکھیں۔
رہائشی عمارت (i)
کمرشل عمارت (ii)
تعلیمی عمارت (iii)
انڈسٹریل عمارت (iv)
مذہبی عمارت (v)
تاریخی عمارت (vi)
ii) Commercial building
iii) Educational building
iv) Industrial building
v) Religious building
vi) Historical building
تفریحی عمارت کی تعریف کریں۔
ایسی عمارت جو سیروتفریح کے مقاصد کے لیے استعمال ہو، تفریحی عمارت کہلاتی ہے۔ مثلاً سینما تھیٹر، تیراکی کے تالاب اور کلب وغیرہ۔
A building that is used for recreational purposes is called a recreational building. For example, cinema theaters, swimming pools and clubs.کاربل کیا ہے؟
کمرے کے اندر بیم کے نیچے دیوار سے باہر نکالا گیا پتھر کاربل کہلاتا ہے۔
The stone that is pulled out of the wall under the beam inside the room is called carbel.اوریجنل ورکس کی تعریف کریں۔
کسی بھی نئی عمارت کی تعمیر کے کام کو تعمیراتی کام کہا جاتا ہے۔
The construction work of any new building is called construction work.مرمت کے کاموں کی تعریف کریں۔۔
عمارت یا دیگر سٹرکچر کو قابل استعمال رکھنے کیلئے کچھ دیکھ بھال کے کام کیے جاتے ہیں جن کو مرمت کے کام کہا جاتا ہے۔
Some maintenance work is called repair work to keep the building or other structure usable.اوریجنل ورکس کی اقسام کے نام لکھیں۔
میگا ورکس (i)
میجر ورکس (ii)
مائنر ورکس (iii)
پیٹی ورکس (iv)
ii) Major works
iii) Minor works
iv) Petty works
مرمت کے کاموں کی اقسام کے نام لکھیں۔
سالانہ مرمت (i)
چار سالہ مرمت (ii)
خصوصی مرمت (iii)
ii) Quadrennial repair
iii) Special repair
سالانہ مرمت کے کاموں کی مدوں کے نام لکھیں۔
سفیدی (i)
رنگ و روغن (ii)
خراب پلستر کی مرمت (iii)
ii) Colour washing
iii) Repair of worn out plaster
چار سالہ مرمت کے کاموں کی مدوں کے نام لکھیں۔
نئے سرے سے رنگ و روغن (i)
خراب پلسترکی مرمت (ii)
خراب چھت کی مرمت (iii)
ii) Repair of worn out plaster
iii) Repair of wornout roof
اسپیشل مرمت کے کاموں کی مدوں کے نام لکھیں۔
خراب شدہ فرش کو اکھاڑ کر دوبارہ لگانا (i)
خراب چھت کی مرمت (ii)
خراب دروازوں اور کھڑکیوں کی جگہ نئے دروازے اور کھڑکیاں لگانا (iii)
ii) Replacing roof
iii) Replacing doors and windows
پیٹی ورکس کی تعریف کریں۔
چھوٹے چھوٹے تعمیراتی کاموں کو پیٹی ورکس کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ محصول چونگی اور چوکیداروں کا کمرہ وغیرہ کی تعمیر۔
Small construction works are called petty works. Such as revenue collection and construction of watchmen's room etc.تصریحات تحریر کرنے کے مقاصد لکھیں۔
تعمیراتی میٹریل یا تعمیراتی کام کی مضبوطی کا معیار ظاہر کرنا- (i)
کنکریٹ یا مسالہ کے اجزا کی نسبت ظاہر کرنا- (ii)
میٹریل کی قسم جیسا کہ لکڑی کی قسم یا دھات کی قسم ظاہر کرنا- (iii)
تعمیراتی میٹریل یا تعمیراتی کام کا رنگ ظاہر کرنا- (iv)
ٹھیکہ کے معاہدہ کی شرائط تحریر کرنا- (v)
ii) Revealing the ratio of concrete or spice components.
iii) Indicating the type of material such as wood type or metal type.
iv) Showing the color of the construction material or construction work.
v) Writing the terms of the contract.
عام تصریحات کی تعریف کریں۔
ان تصریحات کو مختصر تصریحات بھی کہا جاتا ہے۔ ان سے میٹریل یا تعمیراتی کام کے بارے میں اس کی قسم اور نوعیت واضح کی جاتی ہے۔ یہ تصریحات ڈیزائن کرنے والا فرد آرکیٹیکٹ ڈرائینگ کے ساتھ ہی مختصر طور پر لکھ دیتا ہے۔ یہ تصریحات تخمینہ لگانے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ تصریحات ٹھیکیدار کے معاہدہ کا حصہ نہیں ہوتیں۔
These descriptions are also called brief descriptions. They explain the type and nature of the material or construction work. The person designing these descriptions is summarized along with the architect's drawing. These specifications help in estimating. These specifications are not part of the contractor's agreement.تفصیلی تصریحات کی تعریف کریں۔
یہ تصریحات تعمیراتی میٹریل یا تعمیراتی کام کے بارے میں مکمل تفصیل فراہم کرتی ہیں۔ ان کی مدد سے تعمیراتی میٹریل یا تعمیراتی کام کے معیار، مقدار، نسبت، کاریگری کے معیار، کام کرنے کے طریقہ اور ناپنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی جاتی ہے۔ مختلف تعمیراتی کاموں کی تفصیلی تصریحات الگ الگ تحریر کی جاتی ہیں۔
These descriptions provide complete details about the construction material or construction work. They explain the quality, quantity, ratio, quality of workmanship, working method and measuring method of construction material or construction work. Detailed descriptions of various construction works are written separately.معیاری تصریحات کی تعریف کریں۔
انجینئرنگ کے محکمہ جات مختلف تعمیراتی کاموں کی تصریحات تحریر کر کےکتاب کی شکل میں چھپوا لیتے ہیں۔ اس طرح ہر دفعہ تفصیلی تصریحات لکھنے کی ضرورت پیش نہیں آتی بلکہ صرف ان تصریحات کا حوالہ دے دیا جاتا ہے۔ اس طرح کتاب کی شکل میں چھپوائی ہوئی تصریحات کو معیاری تصریحات کہا جاتا ہے۔
Engineering departments write descriptions of various construction works and publish them in book form. Thus, there is no need to write detailed descriptions every time, but only these descriptions are cited. Thus, descriptions printed in book form are called standard descriptions.خصوصی تصریحات کی تعریف کریں۔
بعض تعمیراتی کاموں کی تصریحات خصوصی نوعیت کی ہوتی ہیں اور یہ محکمانہ طور پر تحریر کردہ معیاری تصریحات میں شامل نہیں ہوتیں۔ ان تصریحات کو سپیشل تصریحات کہا جاتا ہے۔
Specifications for certain construction works are of a special nature and do not include standardized specifications written by the department. These descriptions are called special descriptions.ایک عمارت کی تعمیر کے مراحل کے نام لکھیں۔
کھدائی کا کام (i)
بنیاد اور پلنتھ میں کنکریٹ کا کام (ii)
بنیاد اور پلنتھ میں چنائی کا کام (iii)
ڈی پی سی (iv)
سپر سٹرکچر میں چنائی کا کام (v)
دروازے اور کھڑکیاں (vi)
ii) Concrete work in foundation and plinth
iii) Brick work in foundation and plinth
iv) D.P.C
v) Brick work in super structure
vi) Doors and windows
اینٹوں کی سوکنگ کی تعریف کریں۔
اینٹوں کی سوکنگ سے مراد اینٹوں کو استعمال سے پہلے صاف پانی میں ڈبوئے رکھنے کے بعد کام والی جگہ کے قریب ردوں میں لگایا جاتا ہے۔ اینٹوں کو چنائی سے قبل تقریباً چار گھنٹے تک پانی میں ڈبویا جاتا ہے۔
Brick soaking refers to the bricks that are placed in the rubble near the work site after being submerged in clean water before use. The bricks are soaked in water for about four hours before masonry.سیمنٹ گراؤٹنگ سے کیا مراد ہے؟
پلستر کے کام میں یا زیادہ موٹی دیوار میں جھریوں کو بھرنے کیلئے، پتلا سیمنٹ کا مسالہ بنا کر جھریوں، درزوں پر ڈال کر بھرا جاتا ہے۔ جس کو سیمنٹ گراؤٹنگ کہا جاتا ہے۔
To fill wrinkles in plastering work or in a thicker wall, a thin cement mortar is used to fill in the wrinkles and joints. This is called cement grouting.کیورنگ سے کیا مراد ہے؟
چنائی کے بعد اینٹوں کی اور پلستر کی پانی سے ترائی کرنے کے عمل کو کیورنگ کہا جاتا ہے۔ کیے گئے تعمیری کام کے مکمل خشک ہونے سے پہلے کیورنگ کا عمل کیا جاتا ہے۔ کام کی مضبوطی کیلئے کیورنگ کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔
The process of soaking bricks and plaster with water after masonry is called curing. Curing is done before the construction work is completely dry. Curing is very important for the strength of the work.واٹر سیمنٹ ریشو کی تعریف کریں۔
کام کی مناسبت سے مسالہ میں پانی اور سیمنٹ کی نسبت کو " واٹر سیمنٹ ریشو " کہا جاتا ہے۔ سیمنٹ اور پانی کی نسبت کا تعین کام کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔ زیادہ پانی کی مقدار کنکریٹ کی مضبوطی کو کم کرتی ہے۔
The ratio of water to cement in the spice for work suit is called "water cement ratio". The ratio of cement to water is determined by the suitability of the work. Excess water reduces the strength of concrete.وائبریٹر کا استعمال لکھیں۔
پائل کو دھنسانے میں رگڑ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پائل کو رگڑ سے بچانے کیلئے وائبریٹر استعمال کیا جاتا ہے۔ (i)
سیمنٹ کنکریٹ دبانے کی خاطر اس میں تھرتھراہٹ پیدا کی جاتی ہے۔ اس مقصد کیلئے وائبریٹر استعمال کیا جاتا ہے۔ (ii)
کنکریٹ کو فارم ورک پر ڈالنے کے بعد وائبریٹر سے دبایا جاتا ہے۔ (iii)
ii) It vibrates to compress the cement concrete. A vibrator is used for this purpose.
iii) After the concrete is poured on the formwork, it is pressed with a vibrator.
ڈی ۔ پی ۔ سی کی تعریف کریں۔
چنائی والی دیوار کو نمی سے محفوظ کرنے کیلئے ایک غیر جاذب تہہ مہیا کی جاتی ہے۔ جسے ڈیمپ پروف کورس کہا جاتا ہے۔
A non-absorbent layer is provided to protect the masonry wall from moisture. This is called a damp proof course.لنٹل کی تعریف کریں۔
دروازوں اور کھڑکیوں کے اوپر دیوار کا وزن سہارنے کیلئے دیوار میں بنایا گیا افقی ممبر لنٹل کہلاتا ہے۔۔
The horizontal member built into the wall to support the weight of the wall above the doors and windows is called lintel.پیراپٹ کی تعریف کریں۔
چھٹ کے اوپر مکان کی بیرونی دیواروں کے اوپر پردہ دیواریں بنائی جاتی ہیں جن کو پیراپٹ کہا جاتا ہے۔
Curtain walls are made over the exterior walls of the house on the roof which are called parapets.ڈرپ کورس کی تعریف کریں۔
مکان کی چھت کے اوپر پیراپٹ میں بڑھی ہوئی اینٹوں کی تہہ لگائی جاتی ہے تاکہ بارش کا پانی دیوار کے ساتھ جوڑ میں نہ جا سکے۔ اس تہہ کو ڈرپ کورس کہا جاتا ہے۔
The roof of the house is covered with a layer of raised bricks in the parapet so that rain water does not get attached to the wall. This layer is called the drip course.