In this post you are being given a lecture so that you can make up for your lack of education. If you want to get new lectures easily, subscribe to our channel. Comment if you have any problem. Thanks.
قیادت
1۔ قیادت کی تعریف کریں؟
فیلڈ مارشل منٹگمری کے الفاط میں قیادت خواتین و حضرات کو ایک مشترکہ مقصد کے لیے مجتمع کرنے کی استعداد اور عزم کا نام ہے۔
2۔ انسانی شخصیت کی تین اقسام کے نام لکھیں۔
i۔ اندرون بین ii۔ بیرون بین iii۔ دروں نیم بیروں
3۔ انسانی شخصیت کی اقسام میں اندرون بین سے کیا مراد ہے؟
4۔ انسانی شخصیت کی اقسام میں بیرون بین سے کیا مراد ہے؟
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کی دلچسپیوں کامرکز اپنی ذات نہیں بلکہ بیرونی دنیا اور اپنے اردگرد کا ماحول اور لوگ ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ لوگ اچھے منتظم، کھلاڑی، فنکار، مقرر اور رہنما ہو سکتے ہیں۔
5۔ انسانی شخصیت کی اقسام میں درندوں نیم بیروں سے کیا مراد ہے؟
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اندروں بیں اور بیروں میں شخصیات کے حامل لوگوں کی طرح انتہا پسند نہیں ہوتے بلکہ حالات و واقعات کے مطابق کبھی اندرون بین بن جایا کرتے ہیں اور کبھی بیروبین، یہ لوگ زیادہ تر ماحول کے زیراثر رہتے ہیں جس قسم کا ماحول ان کو میسر آجاتا ہے ویسے ہی ان کی شخصیت اس میں ڈھل جاتی ہے۔
6۔ قیادت کی اقسام کے نام لکھیے۔
i۔ آمرانہ قیادت ii۔ نگرانی والی قیادت iii۔ جمہوری قیادت
7۔ آمرانہ قیادت سے کیا مراد ہے؟
اس قسم کی قیادت میں لیڈر کو بہت زیادہ کنٹرول حاصل ہوتا ہے اس کا رویہ مطلق العنان فرمانروا جیسا ہوتاہےکہ جوحکم دے دیا اس پر عمل ہونا چاہیے۔یعنی احکامات جاری کرتا ہےاور اپنے آپ کوسب سے اعلٰی سمجھتا ہے۔
8۔ نگرانی والی قیادت سے کیا مراد ہے؟
اس قسم کی قیادت میں لیڈر اپنے تمام کام یا ذمہ داریاں گروپ میں بانٹ دیتا ہے کیونکہ اسے اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ منقسم قیادت مسائل حل کرنے کے لیے مناسب رہتی ہے۔ اس قسم کی قیادت کے تحت مسائل جلد حل ہو جاتے ہیں۔
9۔ جمہوری قیادت سے کیا مراد ہے؟
جمہوری قیادت ہی بہترین تصور کی جاتی ہے۔ یہ قیادت دو انتہاؤں کے درمیان ہے۔ اس میں حتمی اختیارات گروپ لیڈر کے پاس ہوتے ہیں۔ گروپ پر فیصلہ ٹھونسنے کی بجائے ان کو خود فیصلہ کرنے میں مدد دیتا ہے اور ان کوبامقصد مثبت بحث کرنے میں تعاون کرتا ہے۔
10۔ ایک اچھے قائد کی چار خصوصیات لکھیں۔
i۔ خود اعتمادی ہونا چاہیے ii۔ استقلال و استقامت ہونا چاہیے
iii۔ ایثار اور وفاداری ہو iv۔ اظہار بیان آتا ہو