PTASAPTASA
Slide 1 Slide 1
Slide 2 Slide 2
Slide 3 Slide 3
Slide 4 Slide 4
<
>

DAE || ELECTRICAL TECHNOLOGY || 3RD YEAR || INDUSTRIAL MANAGEMENT & HUMAN RELATION (MGM-311) || CHAPTER # 1 || LECTURE # 1

In this post you are being given a lecture so that you can make up for your lack of education. If you want to get new lectures easily, subscribe to our channel. Comment if you have any problem. Thanks.

 

 

صنعتی نفسیات

 1۔ صنعتی نفسیات کی تعریف لکھیں۔

صنعتی نفسیات افراد کے کام کرنے کی استعداد، ذہانت، رویہ، شخصیت اور دلچسپی کا مطالعہ کر کے نتائج اخذ کرتی ہے۔

 

2۔ صنعتی نفسیات کی نوعیت کیا ہے۔

صنعتی نفسیات علم نفسیات کی وہ برانچ ہےجو صنعتی کارکنوں کے بارے میں انسانی عنصر کے وجود کو صنعت کار اور انتظامیہ کے افراد سےتسلیم کرواتی ہے اور ان کے انتخاب، بنیادی ضروریات، یونین سازی، ان کے لیے بہتر حالات کار، ان کی مناسب ترتیب اور اشیاء کی پیدائش کو بہتر کرتی ہے اورصنعت کار اور کارکنان میں غلط فہمیوں، ہڑتالوں، تالہ بندیوں کو ختم کر کے خوشگوار اورآئیڈیل ماحول پیدا کرنے میں مددکرتی ہے۔

 

3۔ صنعتی نفسیات کا نفس مضمون کیا ہے؟

صنعتی نفسیات کا نفس مضمون انسانی ذہن کا مطالعہ ہے۔ یعنی کارکنوں کے کام کرنے کی استعداد، ذہانت، رویہ، شخصیت اور دلچسپی کا مطالعہ کر کےنتائج اخذ کرنا ہے۔

 

4۔ صنعتی نفسیات علم ہے یا فن؟

صنعتی نفسیات کا تعلق انسانی ذہن اور کردار سے ہے۔ جس کا مطالعہ کر کے اصول و قوانین وضع کیے جاتے ہیں، پھر ان قوانین پر عملی طور پر عمل کیا جاتا ہے۔ اس طرح صنعتی نفسیات علم پر عمل کر کے فن کا روپ اختیار کر لیتی ہے اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ صنعتی نفسیات علم کے ساتھ ساتھ فن بھی ہے۔

 

5۔ صنعتوں میں دو اہم عناصر کون کون سے ہیں؟

صنعتوں میں دو اہم عناصر کار فرماہیں:

i۔ میکانکی عنصرii                    ۔ انسانی عنصر

 

6۔ میکانکی عنصرکا کیا مطلب ہے؟

میکانکی عنصر سے مراد صنعتوں میں استعمال ہونے والی بے جان اشیاء ہیں۔ مثلاً خام مال، مشینری، آلات اور اوزار وغیرہ۔

 

7۔ انسانی عنصر سے کیا مراد ہے؟

انسانی عنصر سے مراد کارخانوں میں کام کرنے والے کارکن، مزدور اور انتظامیہ کے افراد ہیں۔

 

8۔ صنعتی نفسیات کی اہمیت کے تین نکات لکھیں۔

i۔ مناسب افراد کا انتخاب و تربیتii                    ۔ تکان و بوریت پر کنٹرول

Iii۔ معیاری اشیاء کی پیدائش


 


 

Post a Comment

Previous Post Next Post