PTASAPTASA
Slide 1 Slide 1
Slide 2 Slide 2
Slide 3 Slide 3
Slide 4 Slide 4
<
>

DAE CIVIL-214 Advanced Civil Engineering Surveying - Chapter no 1 Theodolite Traversing - NOTES

CIVIL 214

Advanced Civil Engineering Surveying

Chapter 1 : Theodolite Traversing

DAE Civil Technology | Second Year

Notes




تھیوڈولائٹ سروئینگ کا ایک ایسا آلہ ہے جس کی مدد سے افقی اور عمودی زاویے ناپے جاتے ہیں۔

نان ٹرانزٹ تھیوڈولائٹ
ٹرانزٹ تھیوڈولائٹ

ایسی تھیوڈولائٹ جس کی ٹیلی سکوپ افقی ایکسز کے گرد\(^0\)360زاویے تک گھوم سکے ٹرانزٹ تھیوڈولائٹ کہلاتی ہے۔

عمودی سرکل
فوکسنگ سکریو
انورٹرناب
آئی پیس برائے مائیکروسکوپ
آئی پیس برائےٹیلی سکوپ
افقی لیول
سرکولر لیول
لیولنگ سکریوز
آبجیکٹ گلاس
لیولنگ ہیڈ

ایسی تھیوڈولائٹ جس کی ٹیلی سکوپ افقی ایکسز کے گرد\(^0\)360زاویے تک گھوم سکے ٹرانزٹ تھیوڈولائٹ کہلاتی ہے۔
جبکہ
ایسی تھیوڈولائٹ جس کی ٹیلی سکوپ افقی ایکسز کے گرد\(^0\)180زاویے تک گھوم سکے نان ٹرانزٹ تھیوڈولائٹ کہلاتی ہے۔

افقی ، عمودی زاویے ماپنا
سمت کا تعین کرنا
مختلف نقاط کے درمیان نشیب و فراز معلوم کرنا
مختلف نقاط کے درمیان افقی فاصلے معلوم کرنا

تھیوڈولائٹ کے شفٹنگ ہیڈ کی آہستہ سی حرکت کے ذریعے آلہ لی تیزی سے اور کامل سنٹرنگ کی جا سکتی ہے۔

تھیوڈولائٹ کی ٹیلی سکوپ کو افقی حالت میں لاک کر کے آلہ کو بطور لیول استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سینٹرنگ : تھیوڈولائٹ کے مرکز کو اسٹیشن پر عمودی طور پر لانے کے عمل کو سینٹرنگ کہتے ہیں۔
ٹرانزٹنگ : تھیوڈولائٹ کی ٹیلی سکوپ کو افقی ایکسز کے گرد 180 درجے پر گھمانے کے عمل کو ٹرانزٹنگ کہا جاتا ہے۔

عمودی محور : تھیوڈولائٹ کے عمودی محور کے گرد تھیوڈولائٹ کو افقی پلین میں گھمایا جاتا ہے۔
افقی محور : ٹیلی سکوپ کے مرکز پر ایسا افقی محور جس کے گرد ٹیلی سکوپ کو عمودی پلین میں گھمایا جا سکتا ہے۔

یہ تھیوڈولائٹ کا نچلہ حصہ ہوتا ہے جس کے ساتھ لیولنگ سکریوز ، گول ببل اور سنٹر وین لگی ہوتی ہے جس کی مدد سے تھیوڈولائٹ کو لیول کیا جاتا ہے اور آلہ کوزمینی نقطہ کے اوپر سنٹر کیا جاتا ہے۔

تھیوڈولائٹ کی ٹیلی سکوپ کو عمودی محور کے گرد افقی پلین میں گھمانے کے عمل کو ٹیلی سکوپ کی سونگنگ کہا جاتا ہے۔ اگر ٹیلی سکوپ کو گھڑی وار سمت میں گھمایا جائے تو اس کی حرکت کو دایاں سونگنگ کہا جاتا ہے۔ اور اگر ٹیلی سکوپ کو مخالف گھڑی وار سمت گھمایا جائے تو اس حرکت کو بایاں سوگنگ کہا جاتا ہے۔

بایاں فیس : تھیوڈولائٹ سے ریڈنگ پڑھتے وقت اگر عمودی سرکل ریڈنگ پڑھنے والے شخص کے بائیں طرف ہو تو تھیوڈولائٹ کی اس حالت کو بایاں فیس کہا جاتا ہے۔
دایاں فیس : تھیوڈولائٹ سے ریڈنگ پڑھتے وقت اگر عمودی سرکل ریڈنگ پڑھنے والے شخص کے دائیں طرف ہو تو تھیوڈولائٹ کی اس حالت کو دایاں فیس کہا جاتا ہے۔

الٹی ٹیلی سکوپ (انورٹڈ ٹیلی سکوپ)، ٹیلی سکوپ پر لگی ببل ٹیوب کی حالت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس حالت میں ببل ٹیوب نیچے کی جانب ہوتی ہے۔

ٹھیوڈولائٹ کی مدد سے کسی بھی سیدھی لائن کے درمیان لائن کے اوپر کوئی نقطہ قائم کرنا، لائیننگ اِن کہلاتا ہے۔
تھیوڈولائٹ کی مدد سے کسی لائن کو آگے کی طرف بڑھانے کے عمل کو لائن کی پرولانگنگ کہلاتا ہے۔

\(D\,=\,\frac{f}{i}\,S\,(f\,+\,d)\)

سینٹرنگ
لیولنگ
فوکسنگ

(تھیوڈولائٹ کی عارضی ترتیب) 1
سینٹرنگ
لیولنگ
فوکسنگ
(تھیوڈولائٹ کی مستقل ترتیب) 2
تھیوڈولائٹ ایک حساس آلہ ہے۔ اس کی ترتیب میں معمولی سی خرابی کام کے معیار پر برا اثر ڈالتی ہے۔ اس آلہ کی مستقل ترتیب کے خراب ہو جانے کی وجہ عارضی ترتیب بھی درست نہیں ہو سکتی۔

تھیوڈولائٹ سے ریڈنگ پڑھنے سے پہلے آئی پیس اور آبجیکٹ گلاس کو درست حالت میں لایا جاتا ہے۔ اس عمل کو فوکسنگ کہا جاتا ہے۔

افقی لائن اور ترچھی لائن کے درمان بننے والا زاویہ عمودی زاویہ کہلاتا ہے۔

جب کمپاس کی سوئی کو آزادانہ چھوڑ دیا جاتا ہے تو اس کی ظاہر کردہ سمت مقناطیسی میریڈین کہلاتی ہے۔ مقناطیسی میریڈین اور کسی دیگر لائن کے درمیان زاویے کو مقناطیسی بیرنگ کہتے ہیں۔

لائن کی اصل بیرنگ کو ازیمتھ کہتے ہیں۔

ایسا ایکسز جس کے گرد ٹیلی سکوپ کو عمودی پلین میں گھمایا جائے اس کو ٹرونین ایکسز کہا جاتاہے۔

بیرنگ کی پیمائش کا طریقہ

زاویوں کی پیمائش کا طریقہ

تھیوڈولائٹ کی مدد سے مطلوبہ افقی اور عمودی زاویے لگائے جانے کے عمل کو تھیوڈولائٹ سے زاویہ لگانا کہا جاتا ہے۔

ابتدائی معائنہ

اسٹیشنوں کا انتخاب

اسٹیشنوں کے حوالہ جات

تفصیلات معلوم کرنا

فیلڈ نوٹس کا اندراج کرنا

پیمائش کی چیکنگ اور درستگی

نقشہ کشی

جس جگہ پر دو سروے لائنیں ملتی ہیں وہاں پچھلی لائن کی سمت سے اگلی لائن کا زاویہ، ڈیفلیکشن کا زاویہ کہلاتا ہے۔

ٹریورس کے کسی بھی نقطہ کے کسی بھی میریڈین لائن کے متوازی اور عمودی سمت میں ظاہر کئے گے فاصلوں کو کوآرڈی نیٹس کہا جاتا ہے۔


 26/09/2024  Last Update...

NOTE
If you find any mistake in them, do tell in the comment, so that it can be corrected.

If you face any issues feel free to contact me on WhatsApp
03129671316, 03085507292

If you want more improvement
Share feedback in the comment

INSTRUCTOR
MUHAMMAD BIN JAMEEL
BSC ENGG. CIVIL
 

Post a Comment

Previous Post Next Post