APPLIED CHEMISTRY
Applied
Chemistry
(CH
–112)
PAPER
– 2022-IA
1۔ معیاری
اکائی / سٹینڈرڈ یونٹس / بنیادی یونٹس کی
تعریف کریں۔
ایسی اکائی جس کو انٹرنیشنل طور پر
مانا کیا گیا ہو، معیاری اکائی /سٹینڈرڈ یونٹس / بنیادی یونٹس کہلاتے ہیں۔ مثلاً
ماس کی بنیادی اکائی کلوگرام ہے۔
فارمولا کی وضاحت کریں۔A-N=Z 2۔
یہ فارمولا ایٹمی وزن ، ایٹمی نمبر
اور نیوٹران کے تعلق کوظاہر کرتا ہے۔
ایٹمی نمبر یا پروٹان کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے۔Z نیوٹران کی تعداد اورN یہاں ایٹمی وزن جبکہA
3۔ سگما اور پائی
بانڈ کی تعریف کریں۔
پائی بانڈ: کوویلنٹ بانڈ کی وہ قسم جس میں دو
نیوکلیس کے درمیان الیکٹرانی بادل کا زیادہ سے زیادہ انطباق ایک سیدھی لائن میں
نہیں، بلکہ اس کے اوپر ، نیچے ہو، پائی بانڈ کہلاتا ہے۔
سگما بانڈ: کوویلنٹ بانڈ کی وہ قسم جس میں دو
نیوکلیس کے درمیان الیکٹرانی بادل کا زیادہ سے زیادہ انطباق ایک سیدھی لائن میں
ہو، سگما بانڈ کہلاتا ہے۔
4۔ زیولائیٹ کا
فارمولا تحریر کریں۔
Na2O, Al2O3,
2SiO2, 6H2O سوڈیم ذولائیٹ کا فارمولا:
5۔ نرم اور سخت
پانی میں کیا فرق ہے۔
نرم پانی: ایسا پانی جو صابن کے ساتھ خوب
جھاگ بنائے، نرم پانی کہلاتا ہے۔ مثلاً ڈسٹلڈ واٹر
سخت پانی:ایسا پانی جو صابن کے ساتھ کم جھاگ
اور پھٹکیاں بنائے، سخت پانی کہلاتا ہے۔ اس قسم کے پانی میں کیلشیم اور میگنیشم کے
نمکیات وغیرہ حل پذیر ہوتےہیں۔
6۔ پانی کے عارضی
سخت پن کے ذمہ دار نمکیات کے نام اور فارمولے تحریر کریں۔
1.
کیلشیم بائی کاربونیٹ: Ca(HCO3)2
2.
میگنیشیم بائی کاربونیٹ:Mg(HCO3)2
7۔ ایمفوٹیرک
آکسائیڈز سے کیا مراد ہے؟
ایمفوٹیرک آکسائیڈ: وہ آکسائیڈز جو تیزابی اور اساسی دونوں خصوصیات کے حامل
ہوتے ہیں، دو رخ آکسائیڈ کہلاتے ہیں۔
وغیرہ۔Al 2O3
اور
ZnO مثلاً:
8۔ دو مثالوں کے
ساتھ تابکار عناصر کی تعریف کریں۔
ایسے عناصر جو تابکار شعاعیں خارج
کرتے ہیں۔ تابکار عناصر کہلاتے ہیں۔
مثلاً: یورینیم، تھوریم، پلونیم،
اور اریڈیم وغیرہ۔
9۔ انیلنگ کے عمل کی
وضاحت کریں۔
شیشے سے بنے ہوئے تازہ ظروف اور
دیگر سامان کو مارکیٹ بھیجنے سے پہلے آہستہ آہستہ ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اشیاء کو
آہستہ آہستہ ٹھنڈا کرنے کا عمل انیلنگ کہلاتا ہے۔
10۔ سیمنٹ کے سخت
ہونے کے متعلقہ دو تھیوری کے نام تحریر کریں۔
1.
ہائیڈریشن کا عمل قلماؤ کا نظریہ
2.
کولائیڈل محلول کا نظریہ
11۔ سیلیکا برکس
بیان کریں۔
یہ اوپن ہارتھ فرنس کی چھت، اوون،
کلن، الیکٹریکل اوون اور شیشہ بنانے کے فرنس میں استعمال کی تک کا درجہ حرارت برداشت کر لیتی ہیں۔16000 C
سے 15000 C جاتی ہیں۔ یہ برکس
12۔ پیتل /
براس کی ساخت / کمپوزیشن بیان کریں۔
Zn = 33% Cu = 67%
13۔ خشک یا کیمیائی
/ (کیمیکل یا ڈرائی) زنگاری/ (کروژن) بیان کریں۔
دھات کی سطح پر کرہ ہوائی میں
موجود گیسیں جیسا کہ آکسیجن ھیلوجنز سلفر کے آکسائیڈ نائٹروجن کے آکسائیڈ
ہائیڈروجن سلفائیڈ اور مختلف کیمیکلز کے بخارات پانی کی غیر موجودگی میں اگر تعامل
کر کے براہ براست مرکبات بنا دیں تو ایسی کروژن ، کیمیکل یا ڈرائی کروژن کہلاتی
ہے۔
14۔ کلوریفک والیو
کی تعریف کریں۔
کسی ایندھن کے اکائی حجم یا کمیت
کے مکمل طور پر جلنے سے جو حرارت پیدا ہوتی ہے اس ایندھن کی کیلوریفک ویلیو کہلاتی
ہیں۔
15۔ گریس کی چار
خصوصیات بیان کریں۔
1.
یہ سیلنگ ایجنٹ کے طور پر لیک روک
دیتی ہے۔
2.
اس کے لیے سرکولیٹنگ نظام کی ضرورت
نہیں ہوتی۔
3.
فلوڈ لیول کنٹرول نہیں کرنا پڑتا۔
4.
یہ ہائی لوڈ اور کم سپیڈ کے لیے
استعمال کی جاتی ہے۔
16۔ بھرتوں کی تیاری کے لیے فیوژن کا طریقہ تحریر کریں۔
اس طریقہ میں بھرت بنانے والے عناصر کو ایک خاص نسبت میں لے
کر ریفریکٹری میلٹنگ پوٹ یا برک لائن کرو سیبل میں پگلایا جاتا ہے۔ بھرت کا وہ جزو
جو زیادہ میلٹنگ پوائنٹ رکھتا ہو کو سب سے پہلے پگلایا جاتا ہے اور پھر کم میلٹنگ
پوائنٹ والے جزو کو ڈالا جاتا ہے۔اور دونوں اجزاء کو مکس کر کے پگلایا جاتا ہے
پگلی ہوئی ماس کو پوڈر کاربن سے ڈھک دیا جاتا ہے تاکہ پگلی ہوئی بھرت کی اکسیڈیشن
نہ ہوسکے اب بھرت کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔
17۔ ہوائی آلودگی کی تعریف کریں۔
ہماری ہوا میں ایک یا ایک سے زیادہ آلودہ کنندہ کا ایسی مقدارروں
اور ایسے وقت کے لیے پایا جانا کہ وہ انسان ، پودوں یا حیوانی زندگی یا پراپرٹی کے
لیے مضر ہو، ہوا کی آلودگی کہلاتا ہے۔
18۔ 3R فارمولا سے کیا مراد ہے؟
قدرتی وسائل کا استعمال رڈیوس کرنا، پہلے سے موجود اشیاء
کاری یوز کرنا اور جب اشیاء بے کار ہو جائیں تو ان کا ری سائیکل کر کے استعمال
کرنا 3 R فارمولا کہلاتا ہے۔