PTASAPTASA
Slide 1 Slide 1
Slide 2 Slide 2
Slide 3 Slide 3
Slide 4 Slide 4
<
>

DAE || ELECTRICAL TECHNOLOGY || 3RD YEAR || INDUSTRIAL MANAGEMENT & HUMAN RELATION (MGM-311) || CHAPTER # 3 || LECTURE # 3

 


In this post you are being given a lecture so that you can make up for your lack of education. If you want to get new lectures easily, subscribe to our channel. Comment if you have any problem. Thanks.

 

 

تحریک

1۔ تحریک کی تعریف کریں۔

تحریک یا نظام محرکات ایک ایسا طاقتور اور زبردست طریق کا ر ہے جس کی مدد سے انسان اپنی تمام ذہنی صلاحتوں کو ایک خاص نہج اور رخ پر ڈالتے ہوئے اپنے افعال و اعمال کو ایک مخصوص مقصد کے حصول کے لیے ایک سمت دے کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

 

2۔محرکات کی دو اقسام کون کون سی ہیں، نام لکھیں۔

i۔ مالی یا معاشی محرکات    ii۔ غیر مالی یا سماجی محرکات 

 

3۔ مالی یا معاشی محرکات سے کیا مراد ہے؟۔

ایسی محرکات جن پر صنعتی انتظامیہ کو کچھ اضافی معاشی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے اور کارکن طبقہ کو بہت سی سہولیات اور مراعات حاصل ہو جاتی ہیں جن کی وجہ سے وہ دلی طور پر مطمئن اور خوس ہو جاتے ہیں۔ مثلاً بونس اسکیم، زائد اوقات کی ادائیگی کی اسکیم وغیرہ۔

 

4۔مالی یا معاشی محرکات کی چا رقسمیں لکھیں۔

i۔ بونس اسکیم    ii۔ لازمی اجمتاعی بیمہ پالیسی کی اسکیم

iii۔ پنشن اسکیم    iv۔ زائد اوقات کی ادائیگی کی اسکیم 

 

5۔بونس اسکیم سے کیا مرادہے؟۔

کارکنوں میں ان کی اجرتوں کے علاوہ مجموعی منافع میں سے کچھ رقم مختص کر کے ان کے کام اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ششماہی یا سالانہ بنیاد پر تقسیم کی جانے والی رقم بونس کہلاتی ہے۔

 

6۔معاوضہ کی اسکیم سے کیا مراد ہے؟۔

کسی صنعتی ادارے میں کام کرتے ہوئے اگر کسی کارکن کو کوئی حادثہ پیں آجائے جس سے اس کا کوئی عضو ضائع ہو مثلاً انگلی کٹ جائے یا خدانخواستہ ہاتھ یا پاؤں کٹ جائے، یا بینائی ضائع ہو جائے تو ایسے میں گو اس انسانی عضو کا نعم البدل تو کوئی چیز نہیں ہو سکتی مگر وقتی اطمینان اور دلجوئی کی خاطر صنعتی اور دلجوئی کی خاطر صنعتی انتظامیہ، نقصان کی تلافی کے لیے معاوضہ ادا کرتی ہے۔ اسے معاوضہ کی اسکیم کہتے ہیں۔

 

7۔پنشن اسکیم سے کیا مراد ہے؟۔

یہ صنعتی ادارے میں ایک مدت تک خدمات سرانجام دینے کے عوض ایک صنعتی کارکن کو بڑھاپے میں گزر بسر کرنے کے لیے یا معذوری کی صورت میں گزر اوقات کرنے کے لیے پنشن کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

 

8۔ مالی یا معاشی محرکات سے کیا مراد ہے؟۔

صنعتی مزدورمخصوص اور معینہ اوقات کار میں کام کرنے کا پابند ہوتا ہے جس کی کہ اسے اجرت دی جاتی ہے اگر کسی وجہ سے صنعتی انتظامیہ، صنعتی کارکن یا صنعتی کارکنان سے معینہ 6 یا 8 گھنٹے کے اوقات کار سے زائد کام لے تو ان زائد اوقات کار کا باقاعدہ حساب کتاب رکھا جائے اور مہینہ بھر میں جتنے بھی گھنٹے مزدور نے زائد کام کیا ہو اس کی فی گھنٹہ اجرت کے حساب سے اس کی ادائیگی کی جانی چاہیے تاکہ مزدور طبقہ کے ذہن میں یہ بدگمانی پیدا نہ ہو کہ صنعتی انتظامیہ اور صعنت کار اس کا استحصال کر رہے ہیں۔

 

9۔لازمی اجمتاعی بیمہ پالیسی کی اسکیم سے کیا مراد ہے؟۔

صنعتی انتظامیہ کو اپنے تمام کارکنوں کا اجتماعی طور پر بیمہ زندگی کروانا چاہیے اور وہ پریمیم کی ادائیگی بھی اپنے طور پر کے۔ اس سے کسی مہلک حادثہ یا معذوری کی صورت میں صنعتی انتظامیہ کو کارکن کی معذوری کی صورت میں صنعتی انتظامیہ کو کارکن کی معذوری پر ہلاکت کی صورت میں اس کے ورثاء کو خطیر رقم ادا کرنے میں آسانی رہتی ہے جس سے معذور کارکن یا ہلاک شدہ کارکن کے لواحقین کو اپنی بحالی اور گزر بسر کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے اور تمام کارکن طبقہ پر اس اس کے نہایت خوشگوار اور دیرپا اثرات مرتب ہوتے ہیں کہ ان کی صنعتی انتطامیہ کس قدر ان کی ہمدرد ہے نتیجتاً ان کا حوصلہ بلند ہوتا ہے اور کام سے لگن اور دلچسپی بڑھ جاتی ہے جس سے صنعتی پیداوار پر بھی خوشگوار اثرات پڑتے ہیں۔

 

10۔غیر مالی محرکات سے کیا مراد ہے؟۔

غیر مالی محرکات سے مراد ہے کہ ایسی ترغیبات جن میں کارکنوں کو کوئی رقم یا پیسوں کی بجائے حوصلہ افزائی کے لیے کا م کی داد دینا یا منفی تنقید سے گریز کرنا، منصفانہ طریقہ انتخاب و ترقی اختیار کرنا شامل ہے۔

 

11۔غیر مالی محرکات کی چار قسمیں لکھیں۔

i۔ تحفظ ملازمت    ii۔ سماجی انعامات

iii۔ منصفانہ طریقہ انتخاب و ترقی    iv۔ کام کی داد 

 

12۔محرکات کے تصادم کی تین صورتیں لکھیں۔

i۔ تسادم مابین مثبت اور منفی محرکات    ii۔ تصادم مابین دو مثبت محرکات

iii۔ تصادم مابین دو منفی محرکات 

 

13۔تصادم مابین مثبت اور منفی محرکات سے کیا مراد ہے؟۔

ایک صنعتی کارکن اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کے لیے ہڑتال میں حصہ لینے کی خواہش رکھتا ہے جو ایک مثبت محرک ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اسے یہ خوف بھی لاحق ہے کہ وہ ایک اچھا کارکن جانا اور پہنچانا جاتا ہے جبکہ ہڑتال میں شرکت کرنے (منفی محرک) سے اس کے ایک اچھے کارکن کا تاثر نگران عملہ اور مالکان پر سے ختم ہوجائے گا اور یوں وہ ایک تشویش اور اضطرابی کیفیت میں خود کو مبتلا پاتا ہے۔

 

 14۔تصادم مابین مثبت دو مثبت محرکات سے کیا مراد ہے؟۔

ایک صنعتی کارکن ایک ایسے شعبہ میں کام کرتا ہے کہ جہاں پر اسے اپنی مہارت کے باعث ساتھ کارکنوں اور نگران عملہ میں عزت واحترام کا مقام حاصل ہے۔ البتہ تنخواہ کسی قدر کم ہے۔ اب وہ چاہتا ہے کہ اس صنعتی ادارہ کے ایک ایسے شعبہ میں منتقل ہو جہاں نسبتاً زیادہ تنخواہ ملے لیکن وہ یہ بھی جانتا ہے کہ اس شعبہ کا سر براہ اور نگران عملہ بات بے بات پر تنقید کرتا رہتا ہے اور بدکلامی اور بد اخلاقی سے پیش آتا ہے۔ یہاں پر اب صنعتی کارکن کو عزت و احترام کے مثبت محرک اور زائد تنخواہ کے مثبت محرک میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے فیصلہ کرنا ہے جس کی وجہ سے تشویش کا شکار ہے۔

 

15۔تصادم مابین مثبت اور منفی محرکات سے کیا مراد ہے؟۔

بعض اوقات ایک صنعتی کارکن بحثییت نمائندہ کارکنان اپنی صنعتی انتظامیہ اور افسران بالا کے خلاف کوئی کاروائی کرنا نہیں چاہتا کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ انتطامیہ کی نظروں میں اچھا کارکن قرار پائے مگر اسے "غدار" اور "مزدور دشمن" قرار دیں۔ لٰہذا اس کشمکش میں اسے تشویش اور اضطرابی کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نتیجتاً پریشان رہتا ہے۔

 


 


Post a Comment

Previous Post Next Post