CIVIL 214
Advanced Civil Engineering Surveying
Chapter 2 : Triangulation
DAE Civil Technology | Second Year
Notes
ایسا سروے جس میں زاویے اور فاصلے پڑھتے وقت زمین کی گولائی کو مد نظر رکھا جائے، جیوڈیٹک سروے کہلاتا ہے۔
ٹرائی اینگولیشن جیوڈیٹک سروے کی ایک قسم ہے جس میں بڑے بڑے علاقوں میں سروے کرنے کیلئے اس طرح اسٹین مقرر کئے جاتے ہیں کہ پورے علاقہ میں مثلثوں کی اشکال بن جائیں۔
ٹرائی اینگولیشن سروے کا اصول ہے کہ پورے علاقے کو مثلثوں میں تبدیل کر کے صرف ایک بیس لائن کو ناپا جائے اور باقی تمام لائنوں اور زاویوں کی پیمائش ٹرگنومیٹری کی مدد سے معلوم کر لی جائے۔
اکہری مثلثوں کی چین
دوہری مثلثوں کی چین
چوکور اشکال کی چین
مسدس اشکال کی چین
گرڈ آئرن نظام
اس سسٹم میں مثلثوں سے چوکور اشکال اس طرح بنائی جاتی ہیں کہ چوکور اشکال کا ایک سلسلہ شمال جنوب اور دوسرا مشرق مغرب سمت میں واقع ہوں۔ اس طرح پورا علاقہ مثلثوں اور چوکوروں میں گِھر جاتا ہے۔
ابتدائی سروے
اسٹیشنوں کا انتخاب
سگنلز کا مقرر کرنا
زاویوں کا ناپنا
بیس لائن کا ناپنا
کام کی درستگی چیک کرنا
بعض اوقات ٹرائی اینگولیشن سروے میں ایسے مقامات و اسٹیشن مقرر کر لیا جاتا ہے جن کے اوپر تھیوڈولائٹ کو سیٹ نہیں کیا جا سکتا جیسے مسجد کا مینار اور ٹاور وغیرہ۔ تھیوڈولائٹ کو سیٹ کرنے کیلئے ان اسٹیشنوں کے قریب مناسب فاصلوں پر اضافی اسٹیشن قائم کرنے پڑتے ہیں۔ ان اضافی اسٹیشنوں کو سیٹلائٹ اسٹیشن کہا جاتا ہے۔
غیر روشن سگنلز
شمسی سگنلز
شب سگنلز
سروے میں اسٹیشن پوائنٹ کافی فاصلے پر مقرر کئے جاتے ہیں۔ پورے علاقہ میں صرف ایک لائن کی پیمائش، پیمائشی آلات کی مدد سے انتہائی درستگی کے ساتھ کی جاتی ہے۔ اس لائن کو بیس لائن کہا جاتا ہے۔
تین عدد معیاری لمبائی کے فیتے
کھنچاؤ پیدا کرنے والے اوزار
سپرنگ بیلنس
تھرمامیٹر چھ عدد
پاکٹ سکیل
مارکنگ ٹرائی پاڈ
سپورٹنگ ٹرائی پاڈ
ٹرائی اینگولیشن سروے بہت بڑے علاقہ کیلئے کیا جاتا ہے اور اس کو انتہائی درستگی سے بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے لئے وقت اور لاگت بہت زیادہ صرف ہوتی ہے۔ سروے کا کام شروع کرنے سے پہلے پورے علاقہ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اسطرح جائزہ لینے کے عمل کو ابتدائی سروے کہا جاتا ہے۔
05/10/2024 Last Update...
03129671316, 03085507292
Share feedback in the comment