PTASAPTASA
Slide 1 Slide 1
Slide 2 Slide 2
Slide 3 Slide 3
Slide 4 Slide 4
<
>

ET-203 | Basic Electronics | Chapter 1 | Short Questions | Part-1

BASIC ELECTRONICS
ET-203

SHORT QUESTIONS
QUESTION # 1 - 10

1. State Faraday’s first law of electromagnetic induction.   2015IA  2018IIA

فیراڈے کا پہلا قانون برائے الیکٹرومیگنیٹک انڈکشن کیا ہے؟

Click Here...

جب کوئی کنڈکٹر (یا کوائل) مقناطیسی فلکس کو قطع کرتا ہے تو اس کنڈکٹر میں ای ایم ایف پیدا ہو جاتی ہے۔ یا

جب کوئی جب کسی سرکٹ کے ساتھ مقناطیسی فلکس کو ملایا جاتا ہے تو فلکس میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اس سرکٹ میں ای ایم ایف پیدا ہو جاتی ہے۔

Whenever a conductor cuts the magnetic flux, an e.m.f is induced in that conductor. OR
Whenever the magnetic flux linking with a coil or circuit changes, an e.m.f. gets induced in the coil or circuit.


2. State Faraday’s second law of electromagnetic induction.   2015IA  2018IIA

فیراڈے کا دوسرا قانون برائے الیکٹرومیگنیٹک انڈکشن کیا ہے؟

Click Here...

کوئی کنڈکٹر ایک سیکنڈ میں جتنا فلکس قطع کرتا ہے اس میں اتنی ہی ای ایم ایف پیدا ہو گی۔ یا

کسی سرکٹ میں پیدا ہونے والی ای ایم ایف کی مقدار فلکس میں تبدیلی کی شرح کے راست متناسب ہوتی ہے۔

The magnitude of the induced e.m.f. is directly proportional to the rate of change of flux linkage. OR
The magnitude of the induced EMF in any circuity is proportional to the rate of change of the magnetic flux linking the circuit.


3. Write the basic equation of induced e.m.f. according to laws of electromagnetic induction.   2015IA  2018IIA

الیکٹرومیگنیٹک انڈکشن کے قوانین کے مطابق انڈیوسڈ ای ایم ایف کی سادہ مساوات لکھیں۔

Click Here...


4. What is meant by linked flux?   2015IA  2018IIA

لنکڈ فلکس / منسلک بہاؤ سے کیا مراد ہے؟

Click Here...

منسلک بہاؤ / بہاؤ کا ربط جس میں ایک کوائل کے کنڈکٹر کے ساتھ میگنیٹک فیلڈ کاوہ لنک ہے جب میگنیٹک فیلڈ کوائل کے لوپس میں سے گزرتی ہے۔

Linked Flux / Flux linkage is the linking of the magnitude field with the conductors of a coil when the magnetic field passes through the loops of the coil.


5. Define dynamically induced e.m.f.?   2015IA  2018IIA

ڈینامیکلی انڈیوسڈ ای ایم ایف سے کیا مراد ہے؟

Click Here...

کوئی کنڈکٹراگر مقناطیسی فیلڈ ساکن ہواور کنڈکٹرز (یاکوائل) اس مقناطیسی فیلڈکو قطع کریں تو اس طرح سے پیدا ہونے والی ای ایم ایف ، ڈائنامیکلی انڈیوسڈ ای ایم ایف کہلاتی ہے۔ یا

اگر مقناطیسی فیلڈ ساکن ہو اور کنڈکٹرز (یا کوائل) کو اس مقناطیسی فیلڈ میں گھمایا جائے تو مقناطیسی فیلڈ کے اس طرح قطع ہونے سے پیدا ہونے والی ای ایم ایف، ڈاینامیکلی انڈیوسڈ ای ایم ایف کہلاتی ہے۔

When a conductor cuts the stationary magnetic field by movement, then the induced e.m.f in the conductor is called dynamically induced e.m.f. OR
When magnetic field moves and cuts by stationary conductor, then the induced e.m.f. in conductor is also called dynamically induced e.m.f.


6. Define statically induced e.m.f.?   2015IA  2018IIA

سٹیٹیکلی انڈیوسڈ ای ایم ایف سے کیا مراد ہے؟

Click Here...

منسلک بہاؤ / بہاؤ کا ربط جس میں ایک کوائل کےاگرکنڈکٹریا کوائل ساکن رہے اور مقناطیسی فیلڈ کو کم و بیش کیا جائے (یا مقناطیسی فیلڈ کو گھمایا جائے) تو مقناطیسی فیلڈ کے اس طرح قطع ہونے سے پیدا ہونے والی ای ایم ایف سٹیٹیکلی انڈیوسڈ ای ایم ایف کہلاتی ہے۔

When the conductor and electromagnet are stationary at the same time but the magnetic field is changed by simple increasing or decreasing the current, the e.m.f. induced, it is called statically induced e.m.f.


7. State Fleming’s right-hand rule.   2015IA  2018IIA

فلیمنگ کے دائیں ہاتھ کا اصول تحریر کریں۔

Click Here...

اس اصول کے مطابق اگر دائیں ہاتھ کے انگوتھے اور شہادت والی انگلی کو ایک دوسرے سے زاویہ قائمہ پر (یعنی 90 درجہ پر) اس طرح کھولا جائے کہ انگوتھا اور پہلی انگلی باہم عموداً واقع ہوں۔ ان دائیں ہاتھ کی دوسری انگلی کو اس طرح پھیلائیں کہ پہلی انگلی اور دوسری انگلی بھی ایک دوسری سے زاویہ قائمہ پر واقع ہوں تو اس صورت میں انگوتھا کنڈکٹر کی حرکت کی سمت کو، پہلی انگلی مقناطیسی فیلڈ کی سمت کو اور دوسری انگلی پیدا شدہ ای-ایم-ایف کی سمت کو ظاہر کرے گی۔ دائیں ہاتھ کواس طرح کھولنے کو دائیں ہاتھ کا اصول کہتے ہیں۔

According to Fleming’s right-hand rule, if the thumb, first finger and middle finger (second finger) are held at right angles to one another, then the first finger points in the same direction as the magnetic field, the thumb points in the direction of motion of conductor and the middle finger (second finger) gives the direction of induced voltage or current.


8. State Fleming’s left-hand rule.   2015IA  2018IIA

فلیمنگ کے بائیں ہاتھ کا اصول تحریر کریں۔

Click Here...

اس اصول کے مطابق اگر بائیں ہاتھ کے انگوتھے ، پہلی (شہادت والی) انگلی اور دوسری انگلی کو اس طرح کھولیں کہ وہ ایک دوسرے پر قائمہ زاویہ (90 درجے کا زاویہ) بنائیں تو پہلی انگلی مقناطیسی فیلڈ کی سمت کو اور دوسری انگلی کنڈکٹر میں سے بہنے والی کرنٹ کی سمت کو جب کہ انگوتھا، قوت (یا کنڈکٹرکی حرکت) کی سمت کوظاہر کرتا ہے۔

According to Fleming’s left-hand rule, if the thumb, first finger and middle finger (second finger) are held at right angles to one another, then the first fingers points in the same direction of current and the thumb gives the direction of motion of conductor.


9. State Lenz’s law.   2015IA  2018IIA

لینز کے قانون کی تعریف کریں۔

Click Here...

پیدا شدہ اثر ہمیشہ اپنے پیدا کرنے والی وجہ کی مخالفت کرتا ہے۔

Induced effect always opposes the cause that produced it.


10. What would happen when a current carrying conductor is placed in a magnetic field?   2015IA  2018IIA

جب مقناطیسی فیلڈ میں کرنٹ لے جانے والا کنڈکٹر رکھا جائے تو کیا ہو گا؟

Click Here...

پیدا شدہ اثر ہمیشہ اپنے پیدا کرنے والی وجہ کی مخالفت اگر کسی مقناطیسی فیلڈ میں کرنٹ لے جانے والا کنڈکٹر رکھا جائے، تو اس پر ایک مکینیکل فورس عمل کرتی ہے، جو اسے مقناطیسی فیلڈ سے باہر دھکیلنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس فورس (قوت) کی سمت، مقناطیسی خطوط اور کرنٹ دونوں کی سمت کے عموداً ہوتی ہے۔

If a current carrying conductor is placed in magnetic field, then a mechanical force acts on the conductor in a direction perpendicular both the direction of the current and the magnetic field.


Post a Comment

Previous Post Next Post